کراچی : وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کے وی ٹی سی کے ساتھ کھڑی ہے، کے وی ٹی سی کے ویژن 2030 کو پورا کیا جائے گااور سندھ کے کم از کم 5000 مختلف طور پر معذور افراد کومضبوطی کے ساتھ قابل بنایا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارکراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں زیرِتعلیم خصوصی افراد کے لیے پہلی گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان کے ہمراہ بچوں میں گھل مل گئے اور اسپیشل بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں خصوصی افراد کے لیے پہلی گریجویشن تقریب کے انعقاد پر خصوصی افراد کے ادارے کے وی ٹی سی کو مبارکباد دی اور گریجویٹ ہونے والے طلباء میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔
تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان، وائس پریزیڈنٹ قیصر عالم، چیئرمین یونی لیور عامر رسول پراچہ، خالدمیر، وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی صادق علی میمن، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، کراچی ارشاد علی سودھر ، اٹک سیمنٹ کے سی ای او بابر بشیر نواز، ترجمان ایس ایس جی سی سلمان اے صدیقی،احمد شاہ، اور بروکس فارما کے ندیم خان اور عمر خان اور و دیگر شامل تھے۔
جبکہ کے وی ٹی سی کی مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین پرنسپل محترمہ ثناء ایاز،ڈائریکٹر ریہیبلی ٹیشن عامر شہاب، سینئر ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن محترمہ فرحین عامر، محترمہ سبین وقار، عمران سہیل ،بشریٰ میر، علینہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے ادارے کے مستقبل کے اہداف کی تکمیل کے لیے اپنے محکمے اور سندھ حکومت کے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کے وی ٹی سی کا کام قابلِ تحسین ہے اور ہم ہر موقع پر ان کے ساتھ ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے ان بچوں کے لئے اور ہمارے لئے بہت اہم ہے، ان بچوں کی لگن اور ہمارے ٹیچرز کی محنت کا ثمر ہے اور میں کے وی ٹی سی کے تمام خیرخواہوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے تقریب میں شریک ہوکر ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ عامر پراچہ نے کارپوریٹ سیکٹر کو کے وی ٹی سی کے عظیم مقصد میں تعاون کرنے پر زور دیا۔