لاہورٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا نے 232 رنزبنا لیے

0
48

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لیے

قذافی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ شاہین شاہ آفریدی کے ابتدائی اوورز میں شدید دباؤ کا شکار رہی اور ایک ہی اوور میں مہمان ٹیم نے 2 وکٹ گنوا دیں ،شاہین شاہ آفریدی نے 7 رنز بنانے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ان کے بعد آنے والے مارنس لبوشین کو صفر کے اسکور پر پویلین روانہ کیا عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ نے 8 رنز پر 2 وکٹ گرجانے کے بعد لڑکھڑاتی ہوئی بیٹنگ کو سہارا دیا اور کھانے کے وقفے تک مزید کسی نقصان کے بغیر اسکور کو 70 رنز تک پہنچایا

کھانے کے وقفے کے بعد جب کھیل کا دوسرا سیشن شروع ہوا تو اوپنر عثمان خواجہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی دن کے تیسرے سیشن میں نسیم شاہ نے اسمتھ کی قیمتی وکٹ حاصل کی وہ 146 کے مجموعے پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پہلے دن کا تیسرا سیشن اس وقت قومی ٹیم کے حق میں گیا جب 91 رنز بنانے والے عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، انہیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر پویلین لوٹایا ،قومی بولرز نے نئی گیند سے ایک مرتبہ پھر ردھم دکھاتے ہوئے پانچویں آسٹریلوی کھلاڑی کو بھی پویلین بھیجا، اس مرتبہ آؤٹ ہونے والے بلے باز ٹریوس ہیڈ تھے جو 26 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے اور یوں 205 رنز پر آدھی آسٹریلوی ٹیم پویلین لوٹی ،پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو کیمرون گرین 20 اور ایلکس کیری 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جو اگلے روز اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کریں گے

قبل ازیں تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا توپاکستانی کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ اگر ہم بھی ٹا س جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ۔ آسٹریلوی کپتان کا کہا ہے کہ ہم پچھلے 4 دن سے کافی ریلیکس کررہے تھے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتح کیلئے پر عزم ہیں ۔ ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے سیریز جیتنے کیلئے پر اعتماد ہیں

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے اپنا سابق سکواڈ ہی برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے ۔

محمد نواز کی جگہ زاہد محمود قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ بن گئے وہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں محمد نواز تاحال پاؤں کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے زاہد محمود لیگ اسپنر شاداب خان کے کوور کے طور پر بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائیٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی
سیریز سے قبل شاداب خان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا

پی سی بی نے لاہور ٹیسٹ دیکھنے کے لئے طلبہ کو خصوصی دعوت دی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بینو قادر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ پیر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا 600 طلبہ روزانہ خصوصی دعوت پر لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ میچ دیکھیں گے 13 سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب قذافی اسٹیڈیم لاہور کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا اسٹیڈیم میں موجود دیگر تماشائیوں کے لیے بھی شٹل سروس، پنکھے اور فلٹر شدہ پانی کی سہولت دستیاب ہوگی

Leave a reply