سندھ کے مزارات اولیاء کرام 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد (آج) کھول دیئے جائیں گے

0
40

سندھ کے مزارات اولیاء کرام 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد آج (پیر) کھول دیئے جائیں گے۔ مزارات کی بندش کے باعث جہاں ہزاروں ضروت مندوں کیلئے فری کھانے کی فراہمی متاثر رہی وہاں مزارات پر یومیہ اجرت پر کام کر نے والے 3لاکھ سے زائد گھرانوں کو فاقہ کشی کا بھی سامنا کر نا پڑا محکمہ اوقاف کو بھی نذرانے اور ٹھیکوں کی مد میں 3ارب کے خسارے کا بھی سامنا رہا سندھ کی بڑی درگاہوں سید عبد اللہ شاہ غازی، لعل شہباز قلندر۔
سید عبداللہ شاہ اصحابی ۔
شاہ عبد الطیف بھٹائی پر جوتے رکھنے ، اور پارکنگ کی مد میں دیئے گئے ٹھیکے بھی متاثر رہے، سند ھ میں کرونا کی آڑ میں مزارات اولیاء کرام کو جنوری میں بند کئے گئے حکومت سندھ کی جانب سے 22مارچ کو مزارات کھولے گئے مگر 28 مارچ کو مزارات دوبارہ بند کر دیئے گئے مزارات پر پابندی کے باعث سخی لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات بھی متاثر رہیں ، حکومت سندھ نے مزارات کو 28 جون کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ، مزارات کے عقیدتمندوں اور زائرین کا کہنا ہے کہ کوئی گارنٹی نہیں کہ حکومت مزارات اولیاء کرام کو دوبارہ کب بند کر دے اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت مزارات کے ماننے والوں کی مذہبی آزادی پر کوئی قد غن لگانے کی بجائے ایس او پی تیار کرے جس سے مزارات کی بندش کی نوبت نہ آئے۔

Leave a reply