سندھ کابینہ نے دو بیمار قیدیوں کو گھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے جیل میں قید دو بیمار قیدیوں کی حالت کے پیش نظر ان کے گھروں کو سب جیل قرار دیتے ہوئے دونوں کو گھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ، کابینہ میں بریفنگ دی گئی کہ جیلوں میں قید ملزم عبدالرحمان اور عارف قاسمانی کی حالت خراب ہے ، کابینہ نے صحت کی بنیاد پر دونوں ملزموں کے گھروں کو سب جیل قرار دیتے ہوئے دونوں کی گھر منتقلی کی منظوری دے دی۔دونوں قیدیوں پر انسداد دہشتگردی کے کیسز ہیں جبکہ دونوں سخت بیمار ہیں ۔سندھ کابینہ نے دو نقش کاری مشینیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ، مشینیں کراچی فرانزک سائنس لیبارٹریز کراچی اور لاڑکانہ کو دی جائیں گی ،ایک مشین کی لاگت دو کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے ، کابینہ نے دونوں مشینیں خریدنے کی منظوری دی ۔

Comments are closed.