سندھ کو دیا گیا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چلا جاتا ہے، مراد سعید

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں عوامی مفاد کی بات نہیں کی، یہ لوگ اہم مسائل کو بھی سیاست کی نذر کر دیتے ہیں، جو پیسہ سندھ کو ملتا ہے، وہ جعلی اکاؤنٹس کی نذر ہو جاتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، ہم اس کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ شہر قائد کے باسیوں سے جو وعدہ کیا، اسے پورا کریں گے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے، اب بلاول رٹہ نہ لگائیں بلکہ نئی پرچی کو پڑھیں۔ کراچی کی ترقی ہماری ترجیح، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے تاریخی پیکج دیا۔ عوام کی ترقی پر سیاست نہ کی جائے۔ کراچی میں گورننس کا مسئلہ ہے، نکاسی آب کا کوئی نظام اور عوام کو بنیادی ضروریات کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کوہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ این ڈی ایم اے سندھ کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث پی آئی اے انجینئر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

پی آئی اے میں‌ کرپشن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اوراطلاعات کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر عامر ذوالفقار کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے پر برطرف کیا گیا۔

Shares: