نعمان اعجاز کے نزدیک بڑی عمر کی مضحکہ خیز بات کیا ہے؟

0
55

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اورسینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔

بقاغی ٹی وی : نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بڑی عمر کی یہی بات مضحکہ خیز ہے کہ آپ کی نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن لوگوں سے حاصل کئے تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CE3YYVFhFUF/?utm_source=ig_embed
انہوں نے اپنے مداحوں کو دھیان سے رہنے کا بھی مشورہ دیا-

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کا عفت عمر کے شو میں شرکت کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین کے ساتھ اپنے معاشقے کے بارے میں بات کر رہے ہیں-

اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والی تنقید کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں نکالنے دیں اور اپنے ذہنوں کو گندا کرنے اور کڑھنے دیں۔ یہ پاکستانیوں کی عادت ہے ان کو اپنی زندگیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور کوئی اپنے گریبان میں نہیں جھانک رہا بس دوسرے پر انگلی اٹھانے کی عادت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جو کہنا ہے کہنے دیں میری ذات کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں جانتا ہوں اور میرا رب جانتا ہے مجھے کسی انسان کو وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

Leave a reply