کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

باغی ٹی وی : کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر پولنگ جاری ہے،حیدر آباد میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے-

وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے ضلع وسطی میں نیو کراچی ٹاؤن کی 2 اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی 1 یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، ضلع کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن کی ایک ایک یوسی پر بھی ضمنی انتخاب جاری ہےضلع غربی میں اورنگی کی 2 اور مومن آباد کی 1 یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جبکہ کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی یوسی نمبر 2 اور جنوبی میں لیاری ٹاؤن کی یو سی نمبر 2 میں پولنگ جاری ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی کی3 نشستوں پر 33، ضلع کورنگی کی 3 نشستوں پر 24 اور ضلع غربی کی 3 نشستوں پر41 امیدوار مدِ مقابل ہیں ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ پر9 اور ضلع جنوبی کی یو سی 2 لیاری پر 12 امیدوار مدِ مقابل ہیں ضلع سینٹرل کی 3 یوسیز میں 80 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 44 حساس قرار دیے گئے ہیں اور یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 995 ہے۔

ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ میں 14 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے، یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 17 ہزار 796 ہے۔

افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ جاری جبکہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو نشستوں پرنوشہروفیروز، دادو اورٹھٹہ میں تین، تین نشستوں جبکہ حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دس نشستوں پر پولنگ جاری ہے-

اس موقع پر کراچی میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ 24 اضلاع میں 292 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے ہیں الیکشن کیلیے مجموعی طور پر449 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہوں گے، ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے۔ مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا الیکش کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے۔ 134 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

یاد رہے کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات پر الیکشن نہیں ہوسکے تھے-

Shares: