سندھ نے2ہفتےکیلئےصوبائی ٹرانسپورٹ بندکرنے کی سفارش کر دی

سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی سے 2 ہفتوں کیلئے صوبوں کے درمیان چلنے والے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا قومی سطح پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے ہیں۔ 2 ہفتوں کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تیسری کرونا لہر رُک سکتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں برطانیہ سے آنے والوں شہریوں کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق نیا حکم جاری کردیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی کیلئے آئی جی سندھ، ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا دی جائیں۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر سفر کریں گے۔ زیادہ مسافر بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments are closed.