سندھ میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

0
39

سندھ میں غیر قانونی طور پر آنیوالے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے. وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن و امان خراب کرنا چاہتی ہیں، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈینیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام انٹیلی جنس کے اداررے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔

وزیراعلیٰ نے اسٹریٹ کرائم پر بھی پولیس کو اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایت دی جبکہ اسٹریٹ کرائم میں پراسیکیوشن کو بھی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔ مراد علی شاہ نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے، دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 قتل ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے دہشت گردوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن کا ڈیٹا پولیس اور میڈیا سے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان کا اجلاس طلب کرلیا ہے پولیس اور رینجرز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں شہر میں گشت اور کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام اضلاع اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a reply