ن اور پی پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی. شیخ رشید احمد کا دعوی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، اب ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی. اور نظر انداز کیا گیا. انہوں نے دعوی کیا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، اب ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔


سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو سیلابی ریلےسےبچ گئےہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے۔سندھ میں پی پی پی کے وزرا سے لوگ ناراض ہیں اور ان کا کوئی استقبال نہیں کرتا۔نہ باہرسے امداد آئی،نہ اندرسےپیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھا، اپنےکیسز ختم کراناتھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نے ایک بیان کہا تھا کہ: گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔

انہوں ںے کہا تھا کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر نہیں رکا۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے جبکہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ ملک میں نہ باہر سے امداد آئی اور نہ ہی اندر سے مدد ملی ہے.

جبکہ باغی ٹی وی کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ امداد نہ ملنے والے بیان میں کوئی حقیقت نہ ہے کیونکہ پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ تباہی اور بربادی کی تصویر بن گیا ہے۔ سیلاب سے ملک کے طول و عرض میں پھیلے کروڑوں افراد امداد کے مستحق ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں تک امداد پہنچائی گئی ہے، علاوہ ازیں باہر سے بھی اتنی بڑی آفت پر ملک اور ملک سے باہر لوگ دل کھول کر مدد کرنے والے امداد بھیج رہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات، یو ایس اے وغیرہ شامل ہیں

Comments are closed.