وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن پر اہم اجلاس ہوا
سندھ میں 41 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو واپس اسکول لانے کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسٹیٹویٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) نے جنوری 2024 میں اسکولوں سے باہر بچوں کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے، پی آئی ای رپورٹ کے مطابق سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہیں، میں چاہتا ہوں اسکولوں سے باہر 76 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم حاصل کریں،
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 76 لاکھ نہیں بلکہ 41 لاکھ بچے اسکوں سے باہر ہیں، وفاقی حکومت کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں اسکول جانے والے بچوں کی تعداد 1 کروڑ 42 لاکھ ہے، 1 کروڑ 42 لاکھ بچوں میں 45 لاکھ بچے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، نجی اسکولوں میں 39 لاکھ اور مدرسوں میں 50 ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 8 لاکھ 40 ہزار بچے زیرتعلیم ہیں، 5 لاکھ بچے مختلف وفاقی اسکولوں اور آرمی کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، اس حساب سے سندھ میں 1 کروڑ ایک لاکھ بچے اسکولوں میں ہیں اور 41 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی اسٹڈی کے مطابق مختلف اسباب کی وجہ سے بچے اسکولوں سے باہر ہیں، وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اس میں 20 فیصد غربت، 16 فیصد لوگوں کا تعلیم کی طرف رجحان نہ ہونا، 15 فیصد لڑکیوں کے اسکول نہ ہونا، 14 فیصد اسکول گھر سے دور ہونا، 13 فیصد بچوں کا روزگار کرنا، 13 فیصد تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان اور 8 فیصد لڑکیوں کو تعلیم نہ دلوانا اسباب میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسباب جو بھی ہوں ہمیں اس کا حل نکال کر بچوں کو اسکول لانا ہے، وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں 36 ہزار 234 پرائمری اسکول ہیں اور 4 ہزار 730 پوسٹ پرائمری اسکول ہیں، پرائمری کے بعد آگے تعلیم کے لیے اسکولوں کا نہ ہونا بھی ایک سبب ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا کہ تمام پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے پوسٹ پرائمری اسکول کیا جائے، چھوٹے اسکولوں کو بڑے اسکولوں کے ساتھ منسلک کیا جائے، ہر سال اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے اے ڈی پی میں اسکولوں کو شامل کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں فیصلہ کیا غیر رسمی تعلیم کے ذریعے 9 سال یا اس سے بڑے بچوں کو تعلیم دی جاسکتی ہے،وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو غیر رسمی تعلیم سے متعلق مزید تجاویز بھیجیں گے،
سیلاب کے باعث 40 ہزار 482 اسکولوں میں سے 18 ہزار 808 مکمل اور 12 ہزار 305 اسکول جزوی تباہ ہوچکے ہیں، اگر ان اسکولوں کو جلد از جلد تعمیر نہ کیا گیا تو اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مختلف ڈونر ایجنسیوں کی مدد سے 5 ہزار 295 اسکولوں کی تعمیر کا بندوبست ہوگیا ہے، ابھی بھی 15 ہزار کے قریب اسکولوں کی تعمیر کے لیے بندوبست کرنا ہے، تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، اسکولوں کی انسپیکشن، کلاس روموں کی سرگرمیاں اور اساتذہ کے پڑھانے کی طریقہ کار کا جائزہ لے کر بہتری لائیں،
پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز