باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی وبائی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آج 870 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل 5566 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 870 کیسز رپورٹ ہوئے،ابتک 113393 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں ابتک 14916 کورونا کے کیسز ہوچکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں12 مریض انتقال کر گئے، کورونا کے باعث ابتک مرنے والوں کی تعداد 255 ہوگئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 533 مریض صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3606 ہوگئی ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 11055 مریض زیرعلاج ہیں، گھروں پر 9651 جبکہ 887مراکز اور 517 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 107 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 35 وینٹی لیٹرز پر ہیں ، 870 کیسز میں 567 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی 139میں ، وسطی میں 125 اور جنوبی میں 115 نئے کیسزسامنے آئے، ملیر میں 102، ضلع غربی میں 52 اور کورنگی میں 34 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں 57، سکھر میں 23 اور خیرپور میں 22 نئے کیسز ظاہر ہوئے، قمبر شہدادکوٹ میں 19، گھوٹکی میں 16 اور سانگھڑ میں 12 نئے کیسز سامنے آئے، حیدرآباد میں 11 اور جیکب آباد میں 7 مزید کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ، شہید بینظیرآباد، شکارپور اور جامشورو میں 3-3 مزید کیسز ظاہر ہوئے، لاڑکانہ میں 122 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 35 مثبت آئے،
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں مزید ٹیسٹ کرنے کیلئے 8 کورونا کی مشتبہ ہلاکتوں کے رابطوں کو ڈھونڈا جا رہا ہے، لاڑکانہ میں 3 گلیوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے، پیر جو گوٹھ میں 291 کیسز کی دوبارہ ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 47 مزید مثبت آئے