کراچی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا گیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکزآج رات 10 بجے بند کرنےہوں گے اور اس پابندی کا اطلاق 15 مارچ سے15 اپریل تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور ورک فرام ہوم پرعمل کیا جائے گا۔واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی دو ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں.

سندھ میں آج سے رات 10 بجے کاروبار بند کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری
Shares: