سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر. مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی

0
25

سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر. مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی

باغی ٹی وی : چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں‌70 لاکھ بچہ سکول سے باہر ہے . جب کہ پاکستان کے بچوں کی تعداد اڑھائی کروڑ ہے. جس صوبے میں اتنے بچے سکول اور تعلیم سے محروم ہوں وہاں کیسے ترقی ہو سکتی ہے. سندھ والوں نے ہمیشہ جسے ووٹ دے کر منتخب کیا انہوں نے ان کے بچوں‌کی تعلیم کےلیے کیاکیا.انہوں نے کہا کہ ایک ہی زبان بولنے والے 136 اسسٹنٹ کمشنر لگا دیے تو کیا مسئلہ حل ہو گیا. کیا سندھ میں 136 لوگ ہی تھے.کیا سب کو روٹی مل گئ ، کیا سب کودوائی مل گئی، کیا سب کو روزگار مل گیا.

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا کہ اگر غربت دیکھنی ہے تو میرے ساتھ کشمور میں چلو دیکھو وہاں کتنی غربت ہے. وہ کراچی ضلع وسطی مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے.

Leave a reply