سندھ یونیورسٹی جامشورو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں امشورو یونیورسٹی کو بند کردیا گیاہے. سندھ یونیورسٹی جامشورو کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کردیا گیا.سندھ یونیورسٹی جامشورو کے مختلف شعبوں کی 13طالبات کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ترجمان جامعہ سندھ کے مطابق 13طالبات کی کرونا ٹیسٹ مثبت آئی ہے۔

13طالبات میں ایک غیر ملکی طالبہ بھی شامل ہے۔ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی کی ماروی ہاسٹل کو دو ہفتوں کے لیے بند کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔ بچوں کی صحت پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ جن طالبات کی کرونا ٹیسٹ مثبت آئی ہے انکو گھر بھیج کر قرنطینہ کر دیا گیا ہے
کرونا کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا،

اجلاس میں صوبائی وزرء تعلیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا،اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی ،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے،صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،تعلیمی اداروں سے متعلق آج اجلاس ہوا،صوبوں نے تعلیمی اداروں سےمتعلق تجاویز پیش کی تھیں ،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں، 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اگر حالات بہتر ہوئے تو پھر ادارے کھول دیئے جائیں گے، ایک اجلاس جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہو گا، چھٹیوں میں امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں

Shares: