سنگاپور کا چانگی ائیر پورٹ دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ قرار

اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2023 کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک ایشیائی ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔ دنیا بھر کے سیکڑوں ائیر پورٹس میں دستیاب سہولیات جیسے ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ فہرست مرتب کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق سنگاپور کا چانگی ائیر پورٹ دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ قرار پایا ہے۔ اس سے قبل سنگاپور کا چانگی ائیر پورٹ 2020 تک مسلسل 8 سال تک دنیا کا بہترین ائیر پورٹ قرار پایا تھا جس سے یہ اعزاز 2021 میں حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے چھین لیا تھا۔ آبشار اور گلاس برج سے لیس اس ائیر پورٹ میں سبزے کا بھی بہت زیادہ خیال رکھا گیا ہے۔

گزشتہ 2 سال سے قطر کا حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دنیا میں سب سے بہترین قرار دیا جارہا تھا جو 2023 میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ شاپنگ کے لیے دنیا کا بہترین ائیر پورٹ بھی قرار دیا گیا ہے۔ جاپان کا ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
جنوبی کوریا کا انچیون ائیرپورٹ چوتھے جبکہ پیرس کا چارلس ڈیگال ائیر پورٹ 5 ویں نمبر پر رہا۔ استنبول ائیر پورٹ دنیا کا چھٹا بہترین ہوائی اڈہ رہا جس کے بعد جرمنی کا میونخ ائیرپورٹ 7 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ سوئٹزر لینڈ کا زیورخ ائیر پورٹ 8 ویں، جاپان کا ناریتا ائیر پورٹ ویں اور اسپین کا میڈرڈ ائیرپورٹ 10 ویں نمبر پر رہا۔

Shares: