گلوکار لی جیہان کوریا کے مہلک ہالووین میں جاں بحق ہوگئے ہیں.
گلوکار اور اداکار لی جیہان ان 150 سے زائد افراد میں شامل تھے جو ہفتہ کے روز سیئول کے ایٹاون ضلع میں ہالووین 2022 میں بھگدڑ میں ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ ان کی عمر 24 سال تھی۔ ڈیڈ لائن کے مطابق، لی جہان کے انتقال کی تصدیق ان کی ایجنسی، 935 انٹرٹینمنٹ نے کردی ہے. کمپنی نے جنوبی کوریا کے خبر رساں اداروں کو ایک بیان میں کہا، "ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے لیکن لی جی ہان کا ایٹاون میں انتقال ہو گیا ہے۔”
خیالل رہے کہ جیہان کوریا کی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ تھا، جس نے کورین گانے کے مقابلے Produce 101 کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا تھا۔ جبکہ ایک ریئلٹی شو میں کام کرنے کے بعد، اس نے اداکاری کے کردار ادا کرنا شروع کر دیے تھے۔ اور2019 میں، وہ کورین ڈرامہ Today Was Another Namhyun Day میں نظر آئے تھے. یاد رہے کہ ادھر جنوبی کوریا کے قانون نافذ کرنے والے حکام ہفتے کی رات کے سانحے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں کم از کم 154 ہالووین منانے والے ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
الجزیرہ نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر اس وقت پیش آیا جب لوگوں کا ایک بڑا گروپ یہ سن کر ایک ایٹاون بار کی طرف بھاگا کہ وہاں ایک مشہور شخصیت دورہ کر رہا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا فوٹیج میں کئی لوگوں کو جائے وقوعہ پر ریسکیو اہلکاروں اور نجی شہریوں کی مدد کرتے ہوئے دکھا گیا ہے، اور بہت سے ریسکیو اہلکار سڑکوں پر خراب حالت میں پڑے لوگوں پر سی پی آر کر رہے ہیں۔
مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہالووین کی بھری تقریبات کوویڈ کی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منعقد ہوئی تھی جبکہ اس واقعے کے بعد صدر یون سک یول نے ایک ہفتہ طویل کے طور پر قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔