چین سے سائنو فارم کی 14 لاکھ خوراکیں پاکستان میں پہنچ گئیں ،مزید خوراکیں آج لائی جائیں گی

چین سے سائنو فارم کی 14 لاکھ خوراکیں پاکستان میں پہنچ گئیں ،مزید خوراکیں آج لائی جائیں گی #Baaghi

چین سے سائنو فارم ویکسین کی 14 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چین سے چوبیس گھنٹوں میں 14 لاکھ سائنوفارم کی خوراکیں پاکستان میں پہنچا دی گئیں مزید 6 لاکھ خوراکیں آج لائی جائیں گی۔

سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں دو روز میں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

ادھر این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات پر رجسٹرڈ آبادیوں کی سو فیصد ویکسی نیشن کی جائے گی۔

کورونا وائرس کی صورتِ حال اور ویکسینیشن کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی این سی او سی نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا ان کے ساتھ جانے والے وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسینیشن سینٹرز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر این سی او سی کی جانب سے تمام سیاحتی مقامات پر رجسٹرڈ آبادیوں کی 100 فیصد ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا تھا اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کا عمل بہتر کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے-

این سی او سی نے عید قربان کے لئے ہدایات جاری کردیں

Comments are closed.