مزید دیکھیں

مقبول

ڈیٹ پر جانیوالے صرف لڑکے ہی گرفتار کیوں؟ لڑکی کو کیوں نہیں پکڑا جاتا،عدالت

ڈیٹ پر جانے والے صرف لڑکے ہی گرفتار کیوں؟ لڑکی کو کیوں نہیں پکڑا جاتا،عدالت نے سوال اٹھا دیا

بھارتی عدالت نے اس ضمن میں سوال اٹھایا ہے، اترا کھنڈا ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ کم عمر لڑکے ،لڑکیاں ڈیٹ پر جاتے ہیں تو پولیس صرف لڑکے کو ہی پکڑتی ہے، لڑکی کا والد مدعی بن جاتا ہے، قصور تو دونوں کا ہوتا ہے، لڑکی بھی اپنی مرضی سے جاتی ہے، ایسے میں صرف لڑکے پر ہی مقدمہ کیوں؟ لڑکی کو کیوں نہیں پکڑا جاتا،

عدالت نے ریاستی حکومت سے اس ضمن میں سوال کیا کہ کیا پولیس کو صرف لڑکے کو ہی گرفتار کرنا چاہئے یا لڑکی سے بھی تحقیقات ہونی چاہئے، ڈیٹ پر لڑکی کو کوئی لڑکا زبرستی نہیں لے جا سکتا ، ایسے میں لڑکی کے خلاف قانونی کاروائی کیوں نہیں ہوتی،یا لڑکے کو بھی کیوں نہیں چھوڑا جاتا،

اتراکھنڈ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ریتو بہاری اور جسٹس راکیش تھپلیال پر مشتمل بینچ نے ریاستی حکومت سے سوال کیےاور کہا کہ ” کیا سی آر پی سی کی دفعہ 161 کے تحت بیان ریکارڈ کرنا لڑکے کو گرفتار نہیں کرنے کے لئے کافی ہوگا؟ کیا لڑکے کو گرفتار کرنا ضروری ہے؟ ایسے معاملے میں لڑکے کو تھانے بلاکر یہ مشورہ دے کر بھی چھوڑا جاسکتا ہے کہ وہ آئندہ ان چیزوں میں شامل نہ ہو،

اتراکھنڈ ہائیکورٹ میں ایک وکیل منیشا بھنڈاری نے درخواست دی تھی جس میں لڑکوں کے حوالہ سے امتیازی سلوک کا ذکر تھا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ایسے مقدمات کی تحقیقات کے لئے پولیس کو ہدایات دے سکتی ہے اور صرف لڑکے نہیں بلکہ لڑکی کے خلاف بھی کاروائی یا دونوں‌کو چھوڑ سکتی ہے

وکیل نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ لڑکی اپنی رضا مندی سے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی ہے تو پھرلڑکے پر مقدمہ کیوں،رضا مندی کی وجہ سےلڑکے پر مقدمہ نہیں بنتا، کم عمر لڑکوں کو پولیس جیل میں ڈال دیتی ہے تو وہیں رہائی کے لئے رشوت بھی طلب کر تی ہے،وکیل نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ حال ہی میں ایک جیل میں 20 کم عمر لڑکے بند تھے جن کو ڈیٹ پر جانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا.عدالت میں کیس کی سماعت 6 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے.

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan