سراج الحق نے حکومت اور پی ڈی ایم کو لیا آڑے ہاتھوں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ جماعت اسلامی ذات پات اورموروثیت پریقین نہیں رکھتی،جماعت اسلامی اسلامی نظام کےنفاذ کے لیےکوشاں ہے.پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی انگریزسامراج کےایجنڈےپرعمل پیراہیں.پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونےکی سب سےبڑی وجہ انکاعوام کودھوکےمیں رکھناہے،آئی ایم ایف کاپاکستان پردباؤ ہے، بجلی،گیس مہنگی کی جا رہی ہے. پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونےکی سب سےبڑی وجہ انکاعوام کودھوکےمیں رکھناہے.

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے . سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام کورونا وباء کی بجائے حکومتی پالیسیوں سے زیادہ خطرہ محسوس کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کے وعدے کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچائے ، دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جدوجہد ترک کردی ہے، حکومت اپنی سمت درست کرلے ، بصورت دیگراسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔ اپوزیشن کو کنٹینر فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہیں نظر نہیں آتے، اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، برطرف کے گئے تمام افراد کو ملازمتوں پر فی الفور بحال کیا جائے.

پی ٹی آئی نے مہنگائی اور لوٹ مار میں اضافہ کیا۔ سراج الحق کا دعویٰ

Shares: