پی ٹی آئی نے مہنگائی اور لوٹ مار میں اضافہ کیا۔ سراج الحق کا دعویٰ

0
29

پی ٹی آئی نے مہنگائی اور لوٹ مار میں اضافہ کیا۔ سراج الحق کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پی پی اور نون لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں،

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ چولستان کی عوام اپنا حق مانگتی ہے۔چولستان کو اس کے حقوق ملنے چاہیے میں چولستانیوں کا نمائندہ ہو،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر چولستان میں نہروں کا جال بچھائے گی ،گزشتہ 73 سالوں سے کسی بھی حکمران نے یہاں کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا،حکمرانوں سنو، چولستان کے باسی صرف جینے کا حق مانگ رہے ہیں

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مافیاز کی حکومت ہے۔ یہ جھوٹوں اور لٹیروں کا گروپ ہے۔ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور لوٹ مار میں اضافہ کیا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کے وعدے کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچائے ، دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جدوجہد ترک کردی ہے، حکومت اپنی سمت درست کرلے ، اپوزیشن کو کنٹینر فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہیں نظر نہیں آتے، اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، برطرف کے گئے تمام افراد کو ملازمتوں پر فی الفور بحال کیا جائے۔

، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے الیکشن کے حوالے سے ایک ہی بات کی ہے، ہماری فوج کو بہت بڑے دشمن کا سامنا ہے، حکومت میں سول اداروں کی بالا دستی ہونی چاہئیے۔ اداروں کو جمہوری معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے بلکہ ریلیف کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے اور اقتدار ایسی جماعت کو دیا جائے جو ملک کو اس کی روح کے مطابق نظام مصطفیٰ دے اور اسی اسلامی طرز حکومت کے ذریعے چلا سکے۔

Leave a reply