پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت،گواہ پر ہوئی جرح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل اشتر اوصاف نے کہا کہ سنا ہے گزشتہ سماعت پر عدالت تھوڑی پریشان تھی جس پر احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنا ریکارڈ درست رکھنا ہوتا ہے

عدالت میں نیب کے گواہ پٹواری عبدالغفور کے بیان پر جرح کی گئی،اشتر اوصاف نے کہا کہ کیا آپ نے جو ریکاڈر پیش کیااس میں سلمان رفیق کا نام شامل تھا؟ جس پر نیب گواہ نے کہا کہ ریکارڈ میں سلمان رفیق کا نام شامل نہیں تھا

اشتر اوصاف نے کہا کہ کیا آپکو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کےلیے کوئی نوٹس ملاتھا ؟ نیب گواہ نے کہا کہ مجھے اے سی کینٹ نے فون پر شامل تفتیش ہونے کے لیے کہا، اشتر اوصاف نے کہا کہ جب آپ شامل تفتیش ہوئے تو کمرے میں کون کون تھا؟ نیب گواہ نے کہا کہ کمرے میں تفتیشی افسر اور ایک شحص موجود تھا،اشتر اوصاف نے کہا کہ کیا آپکا کوئی بیان ریکارڈ کیا گیا؟ جس پر نیب گواہ نے کہا کہ تفتیشی افسر نے میرا بیان ریکارڈ نہیں کیا بلکہ ہم نے فراہم کیا،

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون سٹی کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے ایل ڈی اے سے پیراگون سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments are closed.