معیشت وینٹی لیٹرپرجبکہ امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، سراج الحق برس پڑے
معیشت وینٹی لیٹرپرجبکہ امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، سراج الحق برس پڑے
باغی ٹی وی رپورٹ :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کوبدحال اورمایوس کردیاہے. ملک میں احتساب اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، کرپشن کے خلاف مہم کے نام پر یکطرفہ تماشا جاری ہے۔
انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو کریک ڈاؤن ، لاک ڈاؤن اور بریک ڈاؤن کے تحائف دیے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر جبکہ امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔ہرسال ملک میں بجلی کابڑاشٹ ڈاوَن ہوتاہے،
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بدحال اور مایوس کردیا۔ گزشتہ ڈھائی سال میں عوامی فلاح کا ایک بڑا منصوبہ کاغذوں پر بھی سامنے نہیں آیا۔ ہر سال ملک میں بجلی کا بڑا شٹ ڈاﺅن ہوتا ہے۔ حکومت بتائے کہ اس نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کے لیے اب تک کیا قدم اٹھایا؟
ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ پاکستانی عوام استعمار اور ظلم کے نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔پاکستانی تبدیلی کے لالی پاپ سے تنگ آچکی ہے. اب خدارا پرانا پاکستان ہی ان کو دے دو.