شعلہ اور شمع دونوں کا کام ایک ہی صرف کردار میں ہے فرق…!!!

0
46

کردار میں فرق…!!!
[بقلم:جویریہ بتول]۔
شعلہ اور شمع…
دونوں کا کام ہےجلنا…
صرف کردار میں ہے فرق…
اک کے انداز میں بھڑک…
ایک میں متانت کی جھلک…
ایک کا کام ہے جلانا…
اک کا ہے راہ دکھانا…
راستوں کی رکاوٹوں کو…
واضح کر کے بتانا…
راستوں اور محبتوں میں…
فاصلوں اور قربتوں میں…
ایسی تپش نہ تُم دکھاؤ…
کہ رستے کے نشیب میں…
گہرائیوں تک گِر جاؤ…
مثلِ شعلہ کہیں نہ بھڑکو…
کسی کو جلانے تُم نہ کڑکو…
اک شمع کی مانند تُم جھلملاؤ…
رستوں میں روشنی بچھاؤ…
یاد کے جگنو کی صورت…
دل کے دریچوں میں مسکراؤ…
پھولوں کی لطیف خوشبو کی طرح…
ذہن کی گہرائی میں اُتر جاؤ…
پھر کئی وقت تک…
رہتی سکت تک…
حدِ رفعت تک…
کسی کی یادوں کے پوٹلی میں…
اک ہیرا بن کر جگمگاؤ…
شعلہ اور شمع…
دونوں کا کام تو ہے جلنا…
صرف کردار میں ہے فرق…!!!
==============================
(جویریات ادبیات)۔

Leave a reply