اداکارہ صرحا اصغر جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے یہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں صرحا اصغر انسٹاگرام پر اکثر اپنی ڈانس وڈیوز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں. صرحا بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں. انسٹاگرام پر ہر وقت متحرک رہنے والی صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں بنی ہیں حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن. وہ اس وڈیو میں وزش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ حمل کے دوران ورزش کرنا کوئی بہت اچنبے کی بات نہیں ہے. ماںبننے کا عمل کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک
خوبصورت احساس ہے. صرحا کے مطابق حمل کے دوران روز مرہ کی روٹین کو چھوڑ کر بالکل ہی اپنا آپ بھول جانا مناسب نہیں ہے اس دوران اچھا کھانا کھانے کے ساتھ پر سکون رہنا اور ورزش کرنا بہت ضروری ہوتا ہے . صرحا کی حالیہ وڈیو بتاتی ہے کہ حمل کے پیریڈ کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ واک ورزش ہر چیز کرنی چاہیے . یاد رہے کہ صرحا اصغر کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں یہ اپنی صلاحیتوںکا اظہار کرتی رہتی ہیں. صرحا ڈراموں میں نظر آتی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے ایسا ڈرامہ نہیںکیا جس میں ان کا کردار مرکزی ہو.