اوقات کار کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہوکر 223 روپے 94 پیسے کا ہوگیا

0
88

ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی انٹرمارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے 4 روپے کم ہوئی ہے.

کاروباری اوقات کار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 225 روپے 64 پیسے سے گھٹ پر 223 روپے 94 پیسے ہوگئی۔ اس طرح ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے 4 روپے کم ہوئی ہے۔


چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر کو 200 روپے سے نیچے لایا جائے گا کیوں کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی قدر حقیقی نہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 8 ایسے بینکوں کی فہرست بھی پیش کی گئی تھی جو ڈالر کی قدر میں پیر پھیر کرکے اربوؓ روپے کمانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

آج ہمارے کاؤنٹر پر ڈالر فروخت کرنے والے زیادہ تھے جبکہ خریدنے والے انتہائی کم۔ آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ آج ڈالر کی سپلائی ڈبل تھی جبکہ دوسری طرف اس کی طلب نہ ہونے کے برابر تھی۔‘ یہ کہنا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک ایکسچینج کمپنی کے مالک ظفر پراچہ کا۔ انھوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ آج ڈالر کی خریداری کے بجائے فروخت کرنے والوں کا رش تھا جن میں ڈالر کے برآمد کنندہ زیادہ تھے جو ڈالر کو مارکیٹ میں لا رہے تھے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ تو درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کا کم ہونا ہے۔

والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

Leave a reply