معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے جیسے ہی ایف آئی آر درج کروائی میڈیا تک یہ بات پینچی تو مجھے صحافیوں کی کالز آنا شروع ہو گئیں ، ٹی وی چینلز والوں نے مجھے اور میرے شوہر کو کالز کرنا شروع کر دی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمیں انٹردیو دیں، بھئی شرم آنی چاہیے آپ سب کو ، صرف اپنی ریٹنگ کی پڑی ہوئی ہے ہمارے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اور آپ سب کو اپنی ریٹنگ بڑھانی ہے اس لئے مجھے اور میرے شوہر کو مسلسل کالز کرکے تنگ کیا جا رہا ہے.

”صرحا اصغر یوں میڈیا کو شرم دلائی ہے اور ڈائریکٹ یہ میسج دیا ہے کہ ان کے ساتھ جو بھی ہوا ہے وہ اس پر کسی قسم کا انٹرویو نہیں دیں گی.” صرحا کا کہنا ہے کہ ہماری زاتی ہے زندگی ہے ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیا جائے. یاد رہے کہ صرحا اصغر مارکیٹ گئیں تھی راستے میں‌کسی نے پیچھا کرنا شروع کر دیا اور گھر تک پہنچ گیا جہاں انکا جھگڑا اداکارہ کے شوہر کے ساتھ ہوا اس کے بعد اداکارہ اور اس کے شوہر نے اس شخص کو حوالہ پولیس کر دیا اور ایف آئی آر درج کروا دی.

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

Shares: