نگران وزیراعظم،سپریم کورٹ کا فیصلہ، وزیراعظم نے اتحادیوں کو بلا لیا

0
53
Asif Zardari Shehbaz Sharif

نگران وزیراعظم کی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا،

وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، نگران وزیراعظم کے لئے کل وزیراعظم نے راجہ ریاض سے ملاقات کی تھی، آج بھی ملاقات ہونی ہے تا ہم اب وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے، وزیراعظم آج رات رہنماؤں کو عشائیہ بھی دیں گے

وزیراعظم کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری، ساجد میر، خالد مقبول صدیقی، اویس نورانی،آفتاب شیر پاؤ، عبدالمالک بلوچ، ایمل ولی کو دعوت نامہ بھجوا دیا ہے،وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سپیکر قومی اسمبلی سمیت قانونی ماہرین سے بھی ملیں گے ، ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا،

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے عشائیہ میں وزیراعظم نگران وزیراعظم کے لئے حتمی نام پر مشاورت کرین گے بعد ازاں راجہ ریاض کو اعتماد میں لیں گے

واضح رہے کہ سپریم ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے،جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ 33 صفحات پر مشتمل ہے،تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ آئین سے متصادم ہے،سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،سپریم کورٹ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حثیت نہیں،پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانون سازی نہیں کر سکتی،طے شدہ اصول ہے کہ سادہ قانون آئین میں تبدیلی یا اضافہ نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ رولز میں تبدیلی عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

 مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

Leave a reply