سری دیوی کی دوسری برسی پر انیل کپور اور جھانوی کپور کا جذبانی پیغام

بالی ووڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا

باغی ٹی وی : گذشتہ روز بالی ووڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے ان کے ساتھ گزارے لمحوں کو یاد کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے جذباتی پیغام شیر کیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرا نیل کپور نے لکھا کہ سری! 2 سال گزرگئے ہیں اور ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں اس موقع پر پرانی یادوں کا تصور ایک تلخ احساس ہے
https://www.instagram.com/p/B88ccVJBk2S/?igshid=fi3xx1osdrzm
انیل کپور نے لکھا کہ کاش آپ اپنے پیار کرنے والوں کے ساتھ اور زیادہ وقت گزارتیں لیکن ہمارے ساتھ گزارے گئت ٹائم پر آپ کے بےحد شکر گزار ہیں آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں اور خیالات میں رہیں گی

دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سری دیوی کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میں آپ کو ہر دن یاد کرتی ہوں
https://www.instagram.com/p/B87A1cLFUpX/?igshid=1ksa8rt6hi511
واضح رہے کہ سری دیوی دو سال قبل دبئی میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں

Comments are closed.