سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ ساؤتھ افریقہ بے یقینی کے بادل منڈلانے لگے

باغی ٹی وی : سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ ساؤتھ افریقہ خدشات کی نظر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو 18دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے۔ادھر پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ میں کرونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے.

Shares: