احسن اقبال نے چیئرمین نیب پر سنگین الزام عائد کر دیا

0
66

احسن اقبال نے چیئرمین نیب پر سنگین الزام عائد کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی،چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعوی کروں گا،

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد میرے بازوپرگولی لگنے کی سرجری ہوئی تھی،نیب کی حراست میں تھراپی نہ ہونے پر میرا بازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا رہ گیا،نارووال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی ،اسپورٹس سٹی منصوبے سےملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا جو جرم بن گیا،نیب کے ذریعے سیاست دانوں کی بےعزتی کی جارہی ہے،نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میرےخلاف نیب کےسرکاری گواہوں نے مجھے بتایا کہ شرمندہ ہیں،گواہوں نے بتایا نیب سیل لے جا کرکہا گیا یا تو 90 دن جیل کاٹویا گواہ بنو ،افسران کہتے ہیں نیب کے ہراساں کرنے پر دباؤ میں آکر بیان دیا، 90دن کا ریمانڈ ایسا ہتھکنڈا ہے جس سے سرکاری افسران کوہراساں کیا جاتا ہے،عمران خان نے اپنے فائدے کے لیے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، ایف آئی اے قومی ادارہ ہےاسے انتقامی کارروائیوں میں جھونک دیا گیا ہے

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب،اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے،نیب حکام کی تحقیقات ایسی ہونی چاہیےجیسی وہ دوسروں کی کرتےہیں،پاکستان کی انتظامی مشین جام ہو چکی ہے

احسن اقبال پر فرد جرم کرنے کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی،عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس 22 دسمبر تک ملتوی کردی

نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ,ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس میں سابق ڈی جی ا سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد ہیں

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس، احسن اقبال کا وکیل جج نامزد، اب کب ہو گی فردجرم عائد؟

Leave a reply