کراچی:مزار قائد کے سامنے شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنے کا 17 واں روز:مگرکسی کوپرواہ تک نہیں ،اطلاعات کے مطابق مزار قائد کے سامنے شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنے کا 17 واں روز ہے اوراس سلسلے میں کسی پرواہ تک نہیں ہے

اس حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کی اہم پریس کانفرنس میں‌ شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی نے احتجاج کا دائرہ مرحلہ وار وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے

علامہ احمد اقبال رضوی نے اس موقع پر کہا کہ صدر مملکت کی رہائشگاہ ، گورنر ہاؤس اور کراچی میں وفاقی وزرا کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے،

ان کا کہنا تھاکہ جمعہ،ہفتہ اور کو ملک بھر میں اہم مقامات پر علامتی احتجاج اور دھرنے دیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ21 رمضان المبارک کا جلوس روک کر احتجاج کیا جائے گا

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں پاکستانی بھائیوں کو تکلیف نہیں دینا چاہتے اس لئے دیگر مقامات پر علامتی دھرنوں کا اعلان کیا، مستقل دھرنا مزار قائد کے سامنے جاری رہے گا، مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے،

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق لینے کیلئے ہر آپشن استعمال کریں گے،جبری طور پر لاپتہ کئے گئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کریں یا عدالتوں میں پیش کیا جائے،

علامہ احمد اقبال رضوی ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے، حکومتی اداروں نے ہمارے لوگوں کو ظاہر یا رہا کرنے کیلئے 12 روز کی مہلت مانگی تھی،12 دن سے 2 روز اوپر ہوگئے، دوسری جانب سے اب تک بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،

اقتدار میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی جبری گمشدگیوں کی سب سے زیادہ مخالف تھی،عوام کے خلاف جاری جنگ ناقابل برداشت ہے، گولی چلانا کسی مسئلے کا حل نہیں،حکومت نے عاشقان رسول (ص) سے جو معاہدہ کیا وہ پورا کرنا چاہیئے تھا،

جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز نے اس موقع پراعلان کیا کہ وہ سانحہ لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

Shares: