لندن :مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ، مگرعالمی برادری بے حس ہے ،اطلاعات کےمطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان برطانیہ پہنچ گئے، لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے استقبال کیا۔
جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…
لندن سے ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے، بھارتی لاک ڈاؤن کو بھی ایک سو بیس دن ہوچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے ایم پیز اوورسیز کمیونٹی نے کشمیر کاز کو بہت سپورٹ کیا ہے،عالمی برادری کشمیری عوام کواُنکا حق دلوانے میں مدد کرے۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
سردار مسعود احمد خان کہتے ہیںکہ مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت پابندیوں کے نفاذ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے۔قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیےسرینگر سمیت دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔