سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایت نامہ جاری کر دیا، سی کیٹیگری میں مزید ممالک شامل
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایت نامہ جاری کر دیا، مزید ممالک شامل
باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایت نامہ جاری کر دیا،کیٹگری سی میں شامل ممالک کی تعدادمیں اضافےکے ساتھ22ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی . سفری پابندیوں کی مدت میں20اپریل تک توسیع کر دی گئی . کیٹگری سی میں جنوبی افریقہ،برازایل،زمباوے،کینیا،تنزانیہ شامل ہیں. رونڈا،موزمبیک سمیت22ممالک کےمسافروں کی آمداین سی اوکی اجازت سےمشروط ہے . این اوسی کےبغیرکوروناکیٹگری سی میں شامل ممالک کےمسافروں کی پاکستان آمدپرپابندی برقرار ہے . کیٹگری اےکےممالک کی تعدادکم کرکے20کردی گئی.
اس کے علاوہ پی آئی اے کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا کہ مسافروں کو پرواز کے دوران سارا وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، طیارے میں ماسک پہنے مسافروں کی تصاویر کا ریکارڈ بھی مرتب کرنا ہوگا، تمام مسافروں کے کوائف مع فون نمبرز ریکارڈ میں رکھنا بھی لازمی ہوگا۔ مسافروں کو سینی ٹائزر بوتل کی فراہمی لازمی ہوگی، عدم دستیابی پر ہر 30 منٹ بعد الکوحل بیس سینی ٹائزر کی فراہمی کی جائے گی، پرواز کے پائلٹ کو کرونا سے بچا کی تدابیر پر مبنی انانسمنٹ کرنی ہوگی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابقڈومیسٹک پروازوں پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انخلا کے وقت مسافروں کا نشست سے اٹھنا ممنوع ہوگا، اگلی نشستوں کے مسافروں کا پہلے انخلا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرواز پر استعمال شدہ میڈیکل پی پی ایز کو ٹھکانے لگانا، قابل استعمال اشیا کو سینی ٹائز کرنا، پروٹوکول اور ملاقات پر پابندی، ڈرائیورز کے گاڑیوں میں انتظار کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانا لازم ہوگا۔