چھ حاملہ خواتین نے کرونا کو شکست دے دی ، اللہ کا فضل ہوگیا

لاہور: چھ حاملہ خواتین نے کرونا کو شکست دے دی ، اللہ کا فضل ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق یورپ نہیں‌بلکہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں چھ حاملہ خواتین کو اللہ تعالیٰ نے صحت سے نوازا ہے اورکرونا وائرس سے پاک ہوگئی ہیں‌،

ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یونائیٹڈنیشنزپاپولیشن فنڈکی جانب سے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے امدادی حفاظتی سامان وصول کیا۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈڈاکٹرپیلیتھیاماہیپالا اورشعیب احمدشہزادبھی تھے۔

صوبائی وزیر صحت نے یونائیٹڈنیشنزپاپولیشن فنڈکا ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے امدادی سامان کاعطیہ دینے پرشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیرصحت نے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈڈاکٹرپیلیتھیاماہیپالااوروائس چانسلرسے ملاقات بھی کی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے وزیرصحت کوگنگارام ہسپتال میں زیرعلاج کروناوائرس کی شکارحاملہ خواتین مریضوں کے علاج بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی کنفرم چارحاملہ مریضوں کاآپریشن کامیاب ہواہے۔ الحمداللہ،چاروں حاملہ خواتین کے بچوں کی کوڈتشخیصی رپورٹ منفی آئی ہے۔ گنگارام ہسپتال سے کوروناوائس کاشکارچھ حاملہ خواتین مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فی الحال سات حاملہ خواتین آئیسولیشن رومزمیں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جاری ہے۔

Comments are closed.