سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہوگا. چودھری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔ پانچ سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا. سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے سیاست میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ اور کہا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہوگا. چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔ انہوں نے میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان ہے جبکہ اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کرکے ہوا، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حلقہ 10 سے خود الیکشن لڑوں گا ،حلقہ 12سے امیدوار کھڑا کروں گا. اس کے ساتھ انہوں نے یہ کہا کہ اسلام آباد والے پانی دینے کے لیے تیار نہیں تھے ، مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا جبکہ 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی،آج کل لوگوں پر الزامات ہیں جبکہ عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے ان کے خلاف بات نہیں کروں گا.

یاد رہے کہ سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چودھری نثار احمد نے منتخب ہونے کے 3 سال بعد گزشتہ سال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کیا تھا. انہوں نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے حوالے سے پائی جانے والی مختلف قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک باضابطہ بیان جاری کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
خیال رہے کہ چوہدری نثار نے سال 2018 کے انتخابات سے قبل 34 سالہ رفاقت کے بعد مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، پارٹی سے رخصت ہونے سے پہلے انہوں نے کھلے عام شریف برادران کے فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، آخری مرتبہ وہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے وقت دیکھے گئے تھے۔

Shares: