سکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ، متعدد اموات

0
35

سکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ، متعدد اموات

باغی ٹی وی : سکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سکردو میں افسوسناک حادثہ، گلگت سکردو روڈ پر مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی۔ کوچ میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت پندرہ افراد سوار تھے جن میں سے 10 جاں بحق ہو گئے۔

مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جار ہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

Leave a reply