بھارت کا معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والا گینگسٹر لارنس بشنوئی نے گلوکار کو قتل کرنے کے بعد اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی . سدھو موسے والا کے قتل کی پاداش میں اسے پولیس اسے گرفتار کر چکی ہے کیس کے مختلف پہلوئوں‌ پر ابھی تفتیش جاری ہے. جیل سے ہی گینگسٹر لارنش بشنوئی نے سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ اگر سلمان خان نے معافی نہ مانگی تو پھر وہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں انہوں نے کالے ہرن کا شکار کرکے ہمیں بہت شرمندہ کروایا ہماری برادری

کا دل دکھایا. انہوں نے کہا کہ سلمان ہمارے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائیں اور معافی مانگیں، اگر ہماری برادری انہیں معاف کر دے تو میں انہیں کچھ نہیں کہوں گا۔لارنس بشنوئی کی حالیہ دھمکی پر سلمان خان کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا. تاہم گینگنسٹر مسلسل سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار پر معافی مانگنے کا کہہ رہا ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہہ رہا ہے کہ اگر اداکار نے ایسا نہ کیا تو اسے قتل کر دیا جائیگا. تاہم ممبئی پولیس نے سلمان خان کو سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے.

Shares: