بالی وڈ کے سپر اسٹار اور دبنگ خان سلمان خان نے اپنی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : کئی ماہ انتظار کے بعد سلمان خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان فلمز کے ٹوئٹر ہینڈل میں شئیر کرتے ہوئے فلم کے مکمل ہونے کا اعلان کیا-
https://twitter.com/SKFilmsOfficial/status/1316325720579211264?s=20
سلمان خان فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش تھے۔انہوں نے سیٹ پر موجود انتظامیہ سمیت تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سلمان خان کے اس اعلان کے بعد شائقین نہایت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں-
https://twitter.com/BeingShahbaazZ/status/1316344732948209664?s=20


کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے فلم کی شوٹنگ تقریباً 7 ماہ بعد دوبارہ شروع کرائی تھی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکی شروف اور رندیپ ہودا بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر تک مکمل کی جانی تھی تاہم اسے شیڈول سے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا۔

سلمان خان کے مداحوں کو فلم کی صورت میں رادھے کی واپسی کا بےصبری سے انتظار ہے تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کوئی بھی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم وانٹڈ میں رادھے کا کردار ادا کیا تھا-

اشتہار میں ہندو لڑکی کو مسلمان گھرانے کی بہو دکھانے پر تنازع ،کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے اشتہار کی…

Shares: