لاہورسمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

0
106
lahore smog

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے، پرویز الہٰی نے اسموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے،محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں،اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے،

دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی اداروں کو لیٹر بھجوائے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو اطلاع دی جاتی ھے کہ ایک بار پھر ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو فیس ماسک پہنائیں جائیں۔ذیادہ سے ذیادہ پانی پلائیں۔بچوں کو آنکھیں کو ہاتھ نا لگانے دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں لاہور میں جاری ہیں،تحصیل شالیمار کے علاقے میں پراولیسس پلانٹس کی چیکنگ کی گئی. 02 پراولیسس پلانٹس ،02 سٹیل ری رولنگ یونٹس اور 05 چربی پگھلنے والے یونٹس کو مسمار کروایا گیا.طیب پراولیسس پلانٹ کو مسمار کروا کر مالک عبدالرحمن کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا. گل خان پراولیسس پلانٹ کو بھی مسمار کروایا گیا. ایک خالی پلاٹ میں 1000 چھپائے ہوئے کاربن بیگز کو بھی موقع پر تلف کروایا گیا. سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

Leave a reply