آئندہ سال تمباکو نوشی بڑھےگی یا کم ہوگی ، ماہرین نے بتا دیا
نیویارک: آئندہ سال تمباکو نوشی بڑھےگی یا کم ہوگی ، ماہرین نے بتا دیا ،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مردوں میں تمباکو نوشی کا رجحان تیزی سے کم ہورہا ہے اور وہ بری لت سے جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد کم ہورہی جبکہ مردوں کے حوالے سے بھی بڑی اور مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی جو قابل تحسین ہے۔
بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اب سے پہلے سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا مگر رواں سال یہ تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے، جو ہم سب کے لیے خوش آئند ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی میں مبتلا افراد کی بری لت ختم کروانے کے لیے ابھی بہت سے اقدامات باقی ہیں، اگر ہم ان پر مکمل طریقے سے عمل کریں گے تو ہر سال دنیا بھر میں ہونے والی 80 لاکھ اموات کو روکا جاسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2020 تک تمباکو استعمال کرنے والے مردوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت بیس لاکھ کم ہوجائے گی۔