ٹی وی اداکارہ صنم جنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب مجھے پہلی بار پیاری مونا آفر ہوا تو میں نے کرنے سے منع کر دیا کیونکہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں نے یہ کردار کیا تو لوگ کیا کہیں گے؟ اس کے بعد مجھے ایک بار پھر ایک سال کے بعد یہ ڈرامہ آفر ہوا ، اس وقت مجھے لگا کہ مجھے یہ کردار کرنا چاہیے۔ میں نے ڈرامے کا سکرپٹ پڑھا اپنا کردار پڑھا تو مجھے مونا سے محبت ہو گئی۔ مجھے لگا کہ اس کردار میں بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو میری اور بہت ساری لڑکیوں کی زندگیوں سے ملتی جلتی ہیں۔ لہذامیں نے فیصلہ کیا کہ مجھے یہ کردار کرنا چاہیے۔ صنم نے کہا کہ یہ کردار ایک میسج دیتا ہے ان سب کو جو موٹی لڑکیوں کو صرف اس لئے رد کر دیتے ہیں کیونکہ وہ موٹی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے گھر جب بیٹی پیدا ہوئی تو اس کے بعد میرا بہت زیادہ

وزن بڑھ گیا، کام کرنا چونکہ میں نے چھوڑا نہیں تھا، مارننگ شو کرتی تھی اس شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتیں تو لوگ مجھے موٹی بھینس کہتے ۔ ایسے کمنٹس پڑھ کر مجھے دکھ ہوتا اور میں نے کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا میرے شوہر نے کہا کہ ہمت ایسے ہی ہار کر بیٹھ جاﺅ گی گھر ۔ پھر میں نے سوچا کہ مجھے ہمت اور بہادری کے ساتھ لوگوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ بس ایسی ہی فیلنگنز میری مونا کے کریکٹر کے لئے جاگیں تو میں نے ہاں کردی۔

Shares: