صوبے کا پیسہ دوگے تو آئی ایم ایف بارے سپورٹ ملے گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کر دوں گا،علی امین گنڈا پور کی دھمکی
0
146
ali amin

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آخری بار کہہ رہا ہوں کہ ہمیں صوبے کا پیسہ دیں،اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کر دوں گا

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کام ہے، اسکی ذمہ داری ہے وہ نہیں کر رہی، ہمیں اراکین کی سپورٹ چاہئے، میں فرنٹ پر رہوں گا، اسکے بعد اراکین پارلیمنٹ ہوں گے، تحریک انصاف کو ووٹ ملا لیکن چوری ہو گیا،ان شاء اللہ ہمارا صوبہ ہماری حکومت ہے یہاں وہ ہو گا جو ہم چاہیں گے، میں کلیئر پیغام دے رہا ہوں آپکی باتوں پر ہمیں کوئی یقین نہیں ہے ہم نے جو کرنا ہے وہ کریں گے،میں اسلام آباد بھی آ رہا ہوں وہاں بھی یہ بات کریں گے، شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کے بارے سپورٹ چاہئے، مجھے صوبے کا پیسہ چاہئے ورنہ آئی ایم ایف کو بتاؤں گا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا، یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے ،ٹیکس لگائے، ہم پر بوجھ ڈالا گیا،آپ ہمیں مجبور کر رہے ہیں،وفاق کے ذمے ہمارے صوبے کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہمیں اپنے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چوری کر کے حکومت میں بیٹھے ہیں، آپ کس طرح بیٹھے ہیں؟ آپ کو کس طرح نکالنا ہے؟ مجھے پتہ ہے وفاق اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا، واپڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی فیڈر سے نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے اراکینِ اسمبلی کو لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے دیا اور انہیں کہیں بھی 12 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ ہونے دینے کی ہدایت دے دی،ا نہو ں نے پولیس کو بھی پابند کر دیا کہ واپڈا کے کہنے پر کسی رکن کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے۔

شدید ترین عوامی دباؤ کے بعد وزیر اعلی،علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے، اور کہا کہ ضلع کے تمام فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ12 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو گی،وزیراعلی نے شیڈول لکھ دیا، پیسکو کے اعلی حکام کو علی امین کی خواہش سے آگاہ کر دیا گیا،

دوسری جانب پشاور میں احتجاج اور جبری بجلی بحال کرانے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے گرڈ اسٹیشن سے جانے کے بعد بجلی دوبارہ بند کر دی گئی ہے،پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے لائن لاسز والے 10 فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال کرائی گئی، جس سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان ہوا، لاسز والے 10 فیڈرز دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں،

خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی رات 11 بجے زبردستی بجلی بحال کرا کے گئے تھے،پشاور میں رحمٰن بابا گریڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کرنے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بجلی بحال کرنے والے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا.

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply