صوبے سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کا بڑا آپریشن

0
32

صوبے سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کا بڑا آپریشن

باغی ٹی وی :صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں مزید 127 افراد گرفتار کرلئے گئے. لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اڑتالیسویں روز 33 مقدمات درج ہوئے

پولیس سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہزار 261 ہوگئی، صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 3 ہزار 520 تک جا پہنچی گئی.: لاک ڈاؤن کے اڑتالیسویں روز کراچی سے 63 افراد کو گرفتار کیا گیا

کراچی میں گرفتار ملزمان کے خلاف 19 مقدمات درج ہوئے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر حیدر آباد میں 3 افراد گرفتار اور ان پر 1 مقدمہ قائم کیا گیا، میرپور خاص میں 3 افراد گرفتار اور ان کے خلاف 3 مقدمات درج کئے گئے. شہید بے نظیر آباد میں تین روز بعد 30 افراد کو گرفتار کیا گیا. شہید بے نظیر آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان کے خلاف 4 مقدمات بنائے گئے.:سکھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 افراد گرفتار اور ان پر 1 مقدمہ قائم ہوا. لاڑکانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 26 افراد کو گرفتار کیا گیا. لاڑکانہ سے گرفتار 26 افراد کے خلاف 5 مقدمات درج کئے گئے،

Leave a reply