شہر قائد،سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے گرفتار

khi asliha

شہر قائد کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کراچی و اندرون سندھ اسلحہ سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کر کے سپلائی کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے میں سے ایک کلاشنکوف، 4 برسٹڈ ممنوعہ پستول اور 9 ایم ایم پستول برآمد کیے ہیں

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی فروخت کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تھا، ملزم محمد احمد اعوان نے فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعے کلاشنکوف پسند کی اور رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھجوائی، ملزم محمد احمد درہ آدم پشاور کے اسلام شاہ کے لیے کام کرتا ہے،ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ملزم اسلحہ محمد احمد اعوان کے سپرد کر رہا تھا،ملزم زبیر احمد اعوان نے کلاشنکوف اور ایک لاکھ تیس ہزار گولیاں بھی منگوائی تھیں اور شوقیہ اعوان بھی کنندہ کروایا تھا ،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد افضل اس سے قبل تھانہ ماڈل کالونی کراچی سے بھی اسلحہ کی اسمگلنگ میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور عدالت سے ضمانت پر ہے۔

دوسری جانب ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے بزرگ خاتون کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فرنٹیئر کالونی مسلم محلہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے 64 سالہ خاتون عمرن النساء زوجہ سرفراز کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم وکیل احمد ولد فضل کریم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 03 میگزین اور ایمونیشن کے برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ویسٹ، تھانہ گلش معمار پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم فیض اللّٰہ ولد سردار خان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KQE-4963 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 223/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

Comments are closed.