سوشل میڈیا پرجعلی استعفیٰ پھیلانے پر ایم ایس میو ہسپتال نے اہم قدم اٹھا لیا
میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل نے جعلی دستاویزات کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلیے درخواست دے دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے جعلی استعفیٰکو پھیلایا گیا. اس جعلی دستاویز کے سبب ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری کے سامنے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے.
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کسی نے ڈاکٹر طاہر خلیل کے استعفیٰ پر مبنی دستاویز جاری کر دی تھی جس کے جعلی ہونے کی درخواست دی گئی ہے.