بے ضمیر یا باضمیر، سوشل میڈیا پر نام چلا توکس نے دیا استعفیٰ ،اہم خبر
سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم نے ن لیگ کی قیادت کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا
اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب
نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، مریم نے کہیں کا نہ چھوڑا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم نے سینیٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر دیا ہے، جنرل ر عبدالقیوم نے سینیٹ سے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی رکنیت سے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر دیا تا ہم پارٹی نے ابھی تک استعفیٰ قبول نہیں کیا.
مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک میں جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے اس لئے نہین کہ سنجرانی صاحب کے خلاف تحریک کامیاب نہیں کر سکے بلکہ اس لئے کہ چند بے ضمیر اور بزدل سینیٹرز بِک گئے،اور ووٹ ڈالتے وقت ووٹ ضائع کر دیا یا پھر پارٹی کو نہیں دیا یہ کردار کی پستی کی بد ترین مثال ہے،
باغی ٹی وی کا اعزاز، سولہ جولائی کو اپوزیشن اراکین کی بغاوت کی خبرشائع کی تھی
چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت
جنرل ر عبدالقیوم کا مزید کہنا تھا کہ اپنے گھناؤنے جرم کی پردہ پوشی کے لئے چند نام سوشل میڈیا پر چلا دئیے گئے جن میں میرا نام بھی شامل تھا میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کی انکوائری کروائیں.
مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحاریک عدم اعتماد کے عمل کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،
کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر
چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔