سینیٹ اجلاس،سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے قرارداد واپس

0
186
senate

سینیٹ میں 6بل متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے جبکہ 6 بل قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے، سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے بہرامند تنگی نے اپنی قرارداد واپس لے لی۔

پیر کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کے بل جن میں انٹی ریپ (تحقیقات و مقدمہ)ترمیمی بل 2022اور پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام بل 2023 ایوان میں پیش کیا دونوں بل ایوان میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام بل 2023 اور پاکستان علاج و لازم معائنہ بلند فشار خون بل 2023 ایوان میں پیش کئے دونوں بل متفقہ طور پر منظور کرلئئے گئے ۔ سینیٹر مہرتاج روغانی نے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے تحفظ بل 2023ایوان میں پیش کیا بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،کلچر اور ہیلتھ سائنسز بل 2024ایوان میں پیش کیا ۔بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے نیشنل ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

سینیٹر بہرمند تنگی نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے اپنی قرارداد واپس لے لی ،دو روز قبل سینیٹر بہرہ مند تنگی نے قرارداد پیش کی تھی جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا، سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا بھی پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہےسینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی، سینیٹر بہرا مند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اُن کی پی پی کی بنیادی ممبر شپ بھی ختم ہوچکی ہے لہذا وہ پیپلزپارٹی کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ‏یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

رپورٹ، محمد اویس ،اسلا م آباد

سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

Leave a reply