پاکستانی معروف کامیڈین فنکار کاشف خان کی صاحبزادی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے سوشل میڈیا پر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا-

باغی ٹی وی : ربیکا خان ٹک ٹاک کے بعد یوٹیوب پت بھی چھا گئی ہیں ربیکا خان کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد پانچ لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے بعد یوٹیوب کی دُنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے ربیکا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ پاکستان کے برفیلے علاقے میں موجود ہیں۔

ربیکا خان نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ! میرے یوٹیوب چینل کو پانچ لاکھ صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار دینے اور سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں، مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ ربیکا خان کا 23 فروری کا پہلا گانا ’پارٹی والی نائٹ‘ ریلیز کیا گیا گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

ربیکا خان نامورمزاحیہ فنکارکاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں اوروہ ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں۔ربیکا خان کے ٹک ٹاک پر 50 لاکھ، انسٹا گرام پر10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اوریوٹیوب پر5 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔

کامیڈین اداکار کاشف خان کی بیٹی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کا پہلا گانا ریلیز

Shares: