اسلام آباد :سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے مناظر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ،
اس اہم شادی کی خاص تقریب پر جس طرح مریم نواز اپنے بیٹےکی شادی پر بن ٹھن کرآئی ہیں اس کے سوشل میڈیا کے بے لگام تبصروں نے ایک عجیب ہی کیفیت بپا کردی ہے ، اسی حوالے سے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ملے جلے خیالات اور الفاظ کی جنگ جاری ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں تو کسی نے کہا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔
تنقید کرنے والوں نے ایک کے بعد ایک طنز کے تیر چلائے۔ ایک خاتون بولیں ’بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے، ان کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ حسین لگیں اور خوش نظر آئیں !‘
اس پر ایک صارف کا جواب آیا کہ ’بیٹے کی شادی پر تیاری کریں لیکن خود دلہن نہ بن جائیں۔‘
بعض نے یہ کہہ کربات ہی ختم کردی کہ اب بس کردیں مریم نواز کو بھی حق ہے اپنے بیٹے کی شادی پرخوشیوں کا، کسی نے تو یہ ہی کہہ دیا کہ امید ہے کہ اب مریم نوازدوبارہ سیاسی نہیں ہوں گی اور ایک اچھی ساس کی طرح اپنے بیٹے کے گھر کوآباد رکھنے میں توجہ دیں